یو این ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی ،ْ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ہماری حکومت کے بعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے ،ْ ہماری غلطیاں اچھالتے ہوء تو بھلائیں بھی اٹھائو، گفتگو

پیر مئی 19:01

یو این ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی ،ْ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہناہیکہ ترقی سے متعلق یواین ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کیترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔صوابی میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، یہ رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت کے بعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اٹھاؤ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں، مخالفین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے ،ْ الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا ہے، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے، پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں، مخالفین کو نظام ٹھیک کرنا نہیں آتا، روزبیانات دیتے ہیں، سیاستدانوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کے خیالات بدل دے۔