Live Updates

وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے، نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات عام انتخابات میں کامیابی کا باعث ہوں گی ،ْآصف کرمانی

پیر 21 مئی 2018 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وقتی مشکلات سے نہیں گھبراتے، نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمات عام انتخابات میں کامیابی کا باعث ہوں گی، حالیہ غیر جانبدارانہ سروے بھی (ن )لیگ کی کامیابی کی نوید دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے پاکستان کوخوش حالی سے ہمکنارکیااور کس نے دھرنوں کے ذریعے ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا 100 دن کا ایجنڈا ان کے تبدیلی کے نعروں جیسا ہے، جوکے پی کے میں 5سال کے دوران کچھ نہ کرسکے، اب وہ نیادھوکا سامنے لائے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات