قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ملتوی

انتہائی اہم اور حساس معاملات ایجنڈے میں شامل تھے ،اس ایجنڈے پر سب کو سنجیدہ ہونا چاہئے تھا،ْ منزہ حسن

پیر 21 مئی 2018 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا ،ْ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد انتظار کے بعد کمیٹی ممبر منزہ حسن نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس میں شریک آئی جی سندھ سمیت دیگر شرکاء سے معذرت کرلی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس میں 21 ممبران میں سے صرف 3 ارکان نے شرکت کی، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی بلوچستان اور کے پی سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں بچوں کے ساتھ زیادتی سمیت دیگر معاملات شامل تھے، ڈیڑھ گھنٹے انتظار کے بعد کمیٹی ممبر منزہ حسن نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم اور حساس معاملات ایجنڈے میں شامل تھے ،اس ایجنڈے پر سب کو سنجیدہ ہونا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونے پر شرمندگی ہے ،افسوس ہے کہ دور دراز سے آئے ہائی آفیشلز کا وقت بھی ضائع ہوا، کمیٹی کی جانب سے معذرت خوا ہ ہوں، جس کے بعد کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیا گیا ۔