Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز کا تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان

پیر 21 مئی 2018 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرنادیہ عزیز نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سرگودھا پی پی 34 سے کامیابی حاصل کرنے والی رکن صوبائی اسمبلی نادیہ عزیز نے بھی اپنی جماعت کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔ نادیہ عزیز نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات