عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف محمود الرشید کو دو نام دیدئیے

نگراں سیٹ اپ پر مشاورت اوراتفاق رائے کی غرض سے وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان تین سے چار روز میں ملاقات متوقع

پیر مئی 19:01

عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف محمود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کو دو نام دیدئیے ،نگراں سیٹ اپ پر مشاورت اور اتفاق رائے کی غرض سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کے درمیان آئندہ تین سے چار روز میں ملاقات متوقع ہے ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اورقائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے اس حوالے سے پارٹی چیئرمیں عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ عمران خان نے میاں محمود الرشید کو نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے دو نا م دیدئیے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے تاحال ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کے مطابق آئندہ تین سے چار روز میں وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے درمیان اس آئینی مشاورت کیلئے ملاقات متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ میاںمحمود الرشید انہیں دو نام پیش کر چکے ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔۔رانا ثنا اللہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جانے پر بھی کوئی اعتراض نہیںہوگا۔