Live Updates

کراچی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد کاسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے دفتر حیدر منزل کا دورہ

18ء کے انتخابات میں دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پورے سندھ میں متفقہ امیدوار لائیں گی

پیر 21 مئی 2018 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے دفتر حیدر منزل کا دورہ کیا۔ پی ٹی آئی کے وفد میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما لیاقت علی جتوئی، پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو اور دیگر شامل تھے۔ وفد کی سربراہ سندھ یونائِیٹڈ پارٹی جلال محمود شاہ اور زین شاہ سے ملاقات ہوئی۔

اس موقعے پر دونوں پارٹیوں کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس اعلامیے کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پورے سندھ میں متفقہ امیدوار لائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ جب تک ایماندار قیادت اور جماعتیں اقتدار میں نہیں آئیں گی تب تک سندھ میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی خراب حکمرانی اور کرپشن کی وجہ سے سندھ تباہ ہوچکا ہے۔ایس یو پی اور پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہی ہیں۔عوام کے وسیع تر مفاد میں سندھ کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے سندھ کی عوام کے پاس جائیں گے۔شفاف جمہوریت اور ملکی مفادات کی خاطر آصف زرداری اور ان کے حواریوں کا الیکشن سے قبل احتساب ہونا چاہیے۔ اس موقعے پر مشتاق جتوئی ، سردار خالد میاں راجپر ، روشن برڑو اور دیگر بھی موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات