بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سینڈیکٹ اور سینٹ کے الیکشن کو غیرقانونی قرار دے کرنوٹی فکیشن واپس لینے کا مطالبہ

پیر مئی 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن قانون نافذ ہونے سے قبل وائس چانسلر اور رجسٹرار کی جانب سے سینڈیکٹ اور سینٹ کے الیکشن کو غیرقانونی قرار دے کر ایسا نوٹی فکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکھر سے کانفرنس کال کے ذریعے ڈاکٹر رفیق میمن، ڈاکٹر امام بلوچ، ڈاکٹر اظہر شاہ، ڈاکٹر خادم منگی جبکہ لاڑکانہ میں ڈاکٹر رشید شیخ، مہیش کمار، حفیظ ابڑو، فہیم کھاوڑ، فہد سیال، ندیم بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2018 کا قانون نافذ نہیں ہوا لیکن انتظامیہ اس پر عمل درآمد کررہی ہے جو غیرقانونی عمل ہے جبکہ موسم گرما کی چھٹیوں میں اساتذہ کی اکثریت ٹوئر پر چلے جاتے ہیں ایسے وقت میں غیرقانونی الیکشن کروانے کا مطلب بددنیاتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینڈیکٹ اور سینٹ کے الیکشن ملتوی کرکے چھٹیوں کے بعد شیڈیول کا اعلان کیا جائے۔