لاڑکانہ ،مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے خالد ابڑو کے ورثا کا ایس ایس پی آفس پر دھرنا

پیر 21 مئی 2018 19:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) باقرانی تھانہ کے حد پیر مسافر کے قریب ڈکیتی کے اطلاع پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے خالد ابڑو کے ورثا خواتین اور مردوں نے پاک کتاب اٹھاکر ایس ایس پی چوک پر دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خالد ابڑو کے بھائی اختیار ابڑو، بیوی مومل ابڑو اور دیگر نے بتایا کہ ہمارا اپنے ہی برادری کے لوگوں کے ساتھ زمینی تنازعہ چل رہا ہے جس معاملے پر ہمارے پانچ افراد کو پہلے قتل کیا گیا اب جعلی پولیس مقابلے میں مخالفین نے پولیس کے ہاتھوں ہمارے نوجوان خالد ابڑو کو قتل کرواکر ظلم کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تفتیش کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔