سحروافطارمیں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جارہا ہے ،کے الیکٹرک

پیر 21 مئی 2018 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) کے الیکٹرک رمضان میں گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ رہائشی علاقوں میں ممکنہ حد تک سحری و افطار میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہیں جبکہ مقامی فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیح دینا نامناسب ہے ۔

(جاری ہے)

مستثنیٰ علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ کا دورانیہ 3گھنٹے سے کم کرکے 1گھنٹے کردیا گیا ہے جبکہ باقی علاقوں میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

سب سے زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ساڑھے سات گھنٹے ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے متاثرہ یونٹ کو بحال کر دیا گیا ہے اور بجلی کی پیداوار شروع کردی گئی ہے۔ اضافی پیداوار سے شہر میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔ صارفین کی ہر ممکن معاونت کیلئے کے الیکٹرک کا عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے۔