چین نے امریکہ سے درآمد ی جوار پر عائد ڈیوٹی واپس لے لی

پیر مئی 19:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) چین نے امریکہ سے درآمد ہونے والی جنگلی جوار سے درآمدی ڈیوٹی واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔کیونکہ اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔۔امریکہ کی طرف سے چین سے درآمدہونے والے سٹیل اور ایلومینم پر ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرنے کے بعد چین نے امریکہ سے درآمد ہونے والی جنگلی جوار پر18اپریل کو 178.6فیصد ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔

(جاری ہے)

جس سے برآمد کنندگان کیلئے مشکلات پیدا ہو گئیں تھیں،تاہم حال ہی میں چین اور امریکہ کے درمیان امریکہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد چین نے فلحال امریکہ سے درآمد ہونے والی جنگلی جوار پر عائد ڈیوٹی پر عمل درآمد روک دیا ہے۔۔امریکہ کو جنگلی جوار پیدا کرنے والے کسانوں کے چیئرمین ڈانگ بلاس نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس چینی اقدام سے تجارتی کشیدگی کم ہو گی اور دونوں ممالک کے رہنما مذاکرات جاری رکھیں گئے۔۔چین نے گذشتہ سال امریکہ سے 4.8ملین ٹن جنگلی جوار درآمد کی تھی جو امریکہ کی جوار کی کل برآمدی پیداوار کا 70فیصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :