نیپال نے چینی سیاحوں کیلئے چینی زبان میں ویب سائٹ لانچ کر دی

پیر 21 مئی 2018 19:31

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء)نیپال نے سیاحت کے بارے میں ویب سائٹ لانچ کر دی ہے یہ اپنی قسم کی پہلی ویب سائٹ ہے جو چینی سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کیلئے چینی زبان میں لانچ کی گئی ہے،اس سلسلے میں خصوصی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری افسران، سیاحت کے پہشہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات،چینی براردی نیپال کے وزیرثقافت اور سیاحت رابندرہ ادیکاری نے بھی شرکت کی،نیپالی وزیر ثقافت اور سیاحت نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا اس ویب سائٹ پر نیپال میں سیاحت کے بارے میں معلومات،سیاحتی مقامات کی تصاویر،ویڈیو مختلف سیاحتی سرگرمیوں کی تفصیل جاری کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نیپال کو توقع ہے کہ وہ پندرہ لاکھ چینی سیاحوں کو راغب کر سکیں گے۔