زراعت سیکٹر کے لئے آئندہ مالی سال میں 50 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز

پیر 21 مئی 2018 19:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ زراعت سیکٹر کے لئے آئندہ مالی سال میں 50 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔گندم اور مکئی کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے 16ہزارایکڑ رقبہ پرزمینداران کو کھاد و بیج کی خرید پر 50فیصد سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ2 لاکھ 50 ہزار پھلدار پودہ جات ، 16لاکھ جنگلی پودہ جات پر قلمکاری، 500 باغات اور 150 ایکڑ پرSeed increase blocksکی تنصیب کا ہدف ہے ۔

مصنوعی نسل کشی کے 80مراکزکا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ زرعی قرضہ جات پر 2کروڑ روپے اور ڈیری/برائلر فارمز کیلئے 2کروڑ50لاکھ روپے مارک اپ کی مد میں رکھے جانے کی تجویز ہے۔ ضلع بھمبر میں جانوروں میں امراض کی تشخیص کیلئے لیبارٹری مکمل کی جائے گی۔ آزمائشی بنیاد پر سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔ پلندری میں پولٹری کمپلیکس کو فنکشنل کیاجائے گا-

متعلقہ عنوان :