بنگلہ دیش،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،13 منشیات فروش ہلاک،سینکڑوںگرفتار

پیر مئی 19:32

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، کریک ڈائون میں پولیس نے 13 منشیات فروشوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیااور سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس کریک ڈان کے دوران پولیس نے 13 منشیات فروشوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے اسمگلروں اور ڈیلروں کے خلاف جاری اس بڑی کارروائی میں اب تک سینکڑوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ اس کریک ڈان کے لیے سریح الحرکت فورسز استعمال کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی اسی فورس کی جانب سے چھاپوں کے دوران 9 افراد مارے گئے تھے۔