سعودی عرب،دو ہیبتناک ٹریفک حادثات،8افراد جاں بحق، 4زخمی

پیر مئی 19:32

جازان/جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سعودی عرب میں دو ہیبتناک ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق جب کہ 4زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ہلال احمر نے جازان ریجن میں الدفر تفریحی مرکز کے قریب فیفا جانے والے روڈ پر ہیبتناک حادثے میں 5افراد کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بیشی الصرخی نے بتایا کہ 3امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔

جب کہ جدہ کے شمال مشرقی محلے السامر میں ہیبتناک حادثے کے دوران 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ 3امدادی ٹیموںنے جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کنگ فہد اسپتال منتقل کیا۔ ابو زید نے ڈرائیوروں سے پرزو راپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی بھرپور پابندی کریں۔