کویت،نوجوان نے 15برس بعد بھائی کا قاتل موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 21 مئی 2018 19:46

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) کویت میں نوجوان نے 15برس بعد بھائی کے قاتل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں بدو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے 15 برس انتظار کے بعد اپنے بھائی کا انتقام لیتے ہوئے ایک شخص کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے بھون ڈالا۔

(جاری ہے)

الصلیبیہ کے علاقے میں قتل کی اس واردات کے بعد 28 سالہ مجرم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ نوجوان نے اپنے اس فعل کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بھائی کے قتل کا انتقام لینے کے ارادے سے ایسا کیا کیوں کہ اس کے بھائی کے قاتل کو سات برس کی قید کی سزا ہوئی تھی اور بعد ازاں وہ رہا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :