احسن اقبال کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوی ،لائٹ چلی گئی، شر کا کے قہقہے

پیر مئی 19:46

احسن اقبال کا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعوی ،لائٹ چلی گئی، شر کا کے قہقہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کے تقریب سے خطاب کے دوران ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرنے کیساتھ ہی لائٹ چلی گئی، تقریب میں شامل شر کے لوڈ شیڈنگ کے بیان پرقہقہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد میں وزیرداخلہ احسن اقبال تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا اوراسی دوران تقریب میں لائٹ چلی گئی، بجلی جانے سے ایئریونیورسٹی کا ایڈیٹوریم اندھیرے میں ڈوب گیا، جس کے بعد تقریب میں شامل شرکا لوڈ شیڈنگ کے بیان پرہنس پڑے اورقہقہے لگانے لگے۔