کر اچی ، سمندری ہوائیں بند، گرمی میں اضافہ،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا ، ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق

پیر 21 مئی 2018 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) کر اچی شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت میں کافی اضافہ،درجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ گیا ، سبزی منڈی کے قریب ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ کچھ روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اوردرجہ حرارت43ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے کراچی شہر میں ہیٹ ویو جار ی ہے ،اسی گرمی کی شدت کا نشانہ بنتے ہوئے کراچی کے علاقے سبزی منڈی کے قریب ہیٹ سٹروک سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ما نسہرہ کالونی قائدآبادکارہائشی تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی اور حبس کی شدت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکالنے کا بھی کہا تھا۔موسم کا حال بتانے والے ادارے کا مزید کہنا ہے گرمی کا یہ سلسلہ مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :