سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی

سپریم کورٹ کی بجلی صبح سے تیسری مرتبہ گئی ہے، جسٹس گلزار

پیر 21 مئی 2018 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی پر جسٹس گلزار نے کہا سپریم کورٹ کی بجلی صبح سے تیسری مرتبہ گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس پر جسٹس گلزار کہا کہ یہ صبح سے کیا ہو رہا ہے بجلی کے ساتھ سپریم کورٹ کی بجلی صبح سے تیسری مرتبہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا عام طور پر سپریم کورٹ کی بجلی بند نہیں ہوتی ہے۔