نئے حج ٹور آپریٹرز کا وزارت مذہبی امور کے باہر احتجاج ، پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقیسم غیر منصفانہ کرنے کا الزام

مظاہرین کا کمپنیوں کا آڈٹ کرنے والی نجی کمپنی آر ایس ایم کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

پیر مئی 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) نئے حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے وزارت مذہبی امور کے باہر احتجاج ،مظاہرین کی جانب سے پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقیسم غیر منصفانہ کرنے کا الزام ،کمپنیوں کا آڈٹ کرنے والی نجی کمپنی آر ایس ایم کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کی مطابق حج کوٹہ تقسیم کیا جائے، نیو ٹور آپریٹرزوزارت مذہبی امور نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں، چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن لیں ۔ مظاہرین نے وزارت مذہبی امور کے خلاف نعرے بازی کی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔