ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش سرکاری نر خنامے کیمطابق فروخت کی جائیں ،ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی تاجر برادری کوہدایت

پیر 21 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے تاجر برادری سے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صارفین کو اشیاء خوردونوش کو سرکاری نر خنامے کے مطابق فروخت کیا جائے ،سرکاری نرخناموں سے زائد نرخوں پر روزمرہ استعمال کے اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پیر کو انہوں نے مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں باقاعدہ بازاروں کا معائینہ کریں ،انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ ماہ رمضان برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اس کے تقدس کی خاطر عوام کو اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں،اس بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرکے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کریں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان نے گذشتہ روز بٹ خیلہ بازار پر چھاپہ مار کر گران فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے 6 قصائیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جن میں دو کی دکانیں سیل کر دی اس کے علاوہ دو گھی ڈیلر ز جو زائد المعیاد گھی فروخت کر رہے تھے ان کے خلاف کاروائی کرکے ان کی دکانیں سیل کردی۔