بی آر ٹی منصوبے کی طوالت نے پشاور کی عوام ذہنی مریض بنا دیا ہے ، جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور

پیر 21 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی جنر ل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل و جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے کی طوالت نے پشاور کے عوام کو اجیرن بنا دیا ہے ،لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں ،منصوبے پر کام کے رفتار کو تیز کر کے بروقت تکمیل کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے ،تاریخ پہ تاریخ دینے سے پشاور عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو انہوں اپنے بیان میں کہاکہ بی آر ٹی منصوبہ پشاور کے عوام کیلئے زحمت بنتا جارہا ہے ،رمضان المبارک اور شدید گرمی کے موسم میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، گرد و غبار سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف پشاور کے عوام ٹریفک مسائل کا شکا رہیں جب کہ دوسری طرف تاجر برادری کو بھی پریشانیوں کا سامنا ہے اور کاروبار تباہ ہورہے ہیں ، ایسے حالات میں صوبائی حکومت تاجروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت بی آر ٹی کے بروقت تکمیل اور عوام کو عذاب سے نجات دلانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔