پشاور،گائوں محمدزئی میں فلاحی تنظیم کے زیراہتمام 70 مستحق گھرانوں میں رمضان پیکج تقسیم

پیر 21 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پشاور کے نواحی گائوں محمدزئی میں فلاحی تنظیم کے زیراہتمام اپنی مدد آپ کے تحت 70 مستحق گھرانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیاگیا، اس حوالے سے ویلفیئر کے دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ہر مستحق خاندان کو تقریباً 3ہزار روپے مالیت کی اشیاء خورد ونوش پرمشتمل امدادی پیکج دیاگیا۔ امدادی پیکج 20کلوآٹا،دال، چینی،چاول ،کجھوراوردیگرضروری اشیاء پرمشتمل تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں محمدزئی ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین گل ولی خان، وائس چیئرمین عنایت خان اوردیگرعہدیداروں سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین گل ولی خان نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے اور امید ظاہر کی کہ اس تنظیم کے ذریعے بیوائوں، یتیموں اور غریبوں کی ہرممکن مدد کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ رمضان پیکج کے بعد عیدالفطر سے پہلے عید پیکج بھی مستحقین میں تقسیم کیاجائیگااورمخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ اس بابرکت مہینہ میں اس کارخیرمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :