ڈیرہ پولیس کا علاقہ منگل میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ ، بھاری مقدار اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 21 مئی 2018 20:11

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) چودھوان پولیس نے منگل میں منشیات فروش کے گھر پر چھاپے کے دوران ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے پر سہولت کار کو گرفتارکرلیا ،الگ الگ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چودھوان سید مرجان خان نے گائوں منگل میں منشیات فروش سید شاہ کے گھر پر چھاپے کے دوران 1510گرام چرس ،ایک پستول تیس بور اور گیارہ کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا اسی طرح گائوں منگل میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان اکرام اور ہستی خان استرانہ کو پناہ دینے پر انکے سہولت کار احمد خان استرانہ کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :