ووٹ قومی امانت ہے ،اسکے صحیح استعمال سے ہی قومو ں کی تقدیر بدلتی ہے ، اعظم خان درانی

پیر مئی 20:11

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ممبر صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے سیکولر جماعتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ،قوم علماء کے ہاتھ مضبوط کرکے ایم ایم اے کے حق میں عام انتخابات میں اپنا قیمتی فیصلہ کرینگے ،،ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اُس کا صحیح استعمال سے ہی قومو ں کی تقدیر بدلتی ہے عام انتخابات 2018میں کامیابی حاصل کرکے تعمیر وترقی کا ایک نیا سفر شروع کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطاری پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جمعیت یوتھ ونگ کے مرکزی ارگنائرر شمس قمر قریشی ،ضلعی ارگنائرر عابدین سورانی ،وسیم اللہ محسود سمیت دیگر پارٹی مشران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے اس ضلع کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا اب عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا ووٹ علماء کے حق میں استعمال کریں ،،بجلی گیس مواصلات صحت اور ابنوشی کے شعبوں میں بنوں کو خود کفیل بنادیا ہے اور یہاں کے گھر گھر کو قدرتی گیس کی روشنی سے منور کردیا ہے جو عوام کا جے یو آئی پر حق تھا آج محالفین ایک نئے نعرے کے ساتھ میدان میں آئے ہیں مگر قوم کے فلاح وبہود کے حوالے سے اُن کے پاس کوئی پروگرام نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع وتحصیل حکومتوں نے یہاں کے بنیادی مسائل عوام کے گھر کے دہلیز پر حل کرکے تبدیلی کے نام نہاد دعوے یداروں کی منہ بند کردیئے۔