بنوں،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ضلع ناظم کی سربراہی ہونیوالی صفائی عملے کی ہڑتال ،کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

پیر 21 مئی 2018 20:15

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) ضلع ناظم کی سربراہی میں ہڑتال کرنے والے نجی کمپنی کے عملہ صفائی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے شہر کی صفائی کئی ہفتوں کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی ،گذشتہ کوئی ہفتوں سے ڈبلیوں ایس ایس بی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجاّ ہڑتال پر تھے جسکی وجہ سے بنوں شہر میں گندگی کے ڈھیر اور تعفن پھیل گیا تھا جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا تھا گذشتہ روز ضلع ناظم اعلیٰ بنوں عرفان درانی تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اور وفاقی وزیر کے خصوصی معاون سینان درانی ایڈوکیٹ افسران کے ہمراہ احتجاج کرنے والے ملازمین کے ہاں پہنچے جہاں پر ملازمین کے صدر سمیت دیگر کابینہ اراکین سے طویل مذاکرات کئے جو کامیاب ہوئے اور شہر کی باقاعدہ طور پر صفائی شر وع کردی اس موقع ضلع ناظم بنوں عرفان درانی نے میڈیا کو بتایا کہ بنوں ہم سب کا گھر ہے ان کی خوبصورتی اور فلاح وبہود کیلئے کسی قیمت پر بھی سمجھوتہ نہیں کرینگے تاہم اس دوران غفلت کے مرتکب افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔