باجوڑایجنسی، کلے لوئی بابا میں نامعلوم افراد نے غریب کسان کی تیار فصل کو جلا کر راکھ کر ڈالا

پولیٹیکل انتظامیہ ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرے ، کسان کا مطالبہ

پیر 21 مئی 2018 20:15

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) تحصیل خار کے علاقے میاں کلے لوئی بابا میں نامعلوم افراد نے غریب کسان کی تیار فصل کو جلا کر راکھ کر ڈالا، لاکھوں روپے کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاق تحصیل خار کے علاقے میاں کلے لوئی بابا میںمحمد داؤد ولد سیدمحمد کی تیار فصل کٹھائی کے بعد ایک جگہ جمع کر رکھی تھی کہ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں جلا کر راکھ کر ڈالی جس سے لاکھوں روپیہ کا نقصان ہوا۔ متاثرہ شخص نے پولیٹیکل انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور ہمارے ساتھ حکومتی معاونت کی جائے۔