پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین گزشتہ 3ماہ سے تنخواہیں سے مرحوم

من پسند ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں لیکن بیشتر ملازمین تنخواہوں سے محروم

پیر مئی 20:15

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین گزشتہ 3ماہ سے تنخواہیں سے مرحوم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف ) کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا ہے، پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے دو چار روز میں مسئلہ حل ہو جائے گا،،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کو گزشتہ 3ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ، ملازمین کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس فنڈز بھی ہیں لیکن تمام ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیئے جا رہے جس کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض من پسند ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جا رہی ہیں لیکن بیشتر ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی سب ملازمین کا مسئلہ نہیںاور زیادہ تر ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :