انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ، قومی ٹیم نے چار میڈلز حاصل کئے

پیر 21 مئی 2018 20:15

انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ، قومی ٹیم نے چار میڈلز حاصل کئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء)قومی ٹیم نے نیپال انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں چار میڈلز حاصل کئے۔ ایونٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی اور چاروں نے چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کئے جن میں دو سونے جبکہ ایک چاندی اور کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمگیر نے 58 کلوگرام اور وقار نے 87 کلوگرام میں سونے کے تمغے جبکہ عدنان نے 68 کلوگرام میں چاندی اور رفیع اللہ نے کاتا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ چیمپئن شپ 17 مئی سے 20 مئی تک نیپال میں کھیلی گئی جس میں 14 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔