سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،محمدعبداللہ

پیر مئی 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عبد اللہ نے ملک میں سہولیات کم ہونے کارونا رو تے ہوئے کہاہے کہ اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محمد عبداللہ نے فائنل تک رسائی کو پوری ٹیم کی محنت کا صلہ قرار دیاجبکہ ان کاکہناتھا کہ مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرکے سبز ہلالی پرچم بلند کرناچاہتاہوں۔۔روس میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیاجبکہ کپتان محمد عبداللہ ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔