آئی جی پی خیبر پختونخوا کا تھانہ ساڑو شاہ میں شہری پر پولیس کا نوٹس ، واقعے میں ملوث تینوں اہلکار معطل ، محکمانہ انکوائری کا حکم

پیر 21 مئی 2018 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آئی جی پی خیبر پختونخوا نے تھانہ ساڑو شاہ ضلع مرادن میں شہری پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مورخہ 13.4.2018 کو تھانہ ساڑو شاہ ضلع مردان کی حدود میں بی آر ٹی انجینئر مقتول محمد حیات ولد محمد اسلام ساکن آگرہ بٹ خیلہ کی نعش ملی جس پر مقامی پولیس نے باقاعدہ طور پر دریافت شروع کی دوران تفتیش پتہ چلا کہ مقتول کا موبائل صاحب زادہ ولد لعل زادہ ساکن کس کورونہ مردان کے پاس ہے جس سے مطلوبہ موبائل برآمد کر لیا گیا۔

تشدد کرنیوالے تینوں اہلکاروں ، ایس آئی حکیم خان، آئی ایچ سی رشید اور، ایف سی ارشاد کو معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔