Live Updates

عمران خان 100دنوں کا ایجنڈا دیکر لوگوں کوصرف دھوکہ دے رہے ہیں ،سکندر حیات شیر پائو

پیر 21 مئی 2018 20:16

عمران خان 100دنوں کا ایجنڈا دیکر لوگوں کوصرف دھوکہ دے رہے ہیں ،سکندر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سکندر حیات شیر پائونے کہا ہے کہ عمران خان 100دنوں کا ایجنڈا دیکر لوگوں کوصرف دھوکہ دے رہے ہیں ،ان کی حکومت پانچ سال میں جو اقدامات خیبر پختونخوا میں نہ کرسکی وہ اقدامات ملک میں کس طرح تین مہینوں میں کئے جاسکتے ہیں ،پانچ سال تک اصلاحات کی باتیں سنتے رہیں لیکن نتیجہ یو این ڈی پی کی ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ نے سامنے رکھ دیا ہے ۔

وہ پیر کو پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر روے تھے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین حکومتوں نے لوگوں سے جن بنیاد پر ووٹ لئے ہیں اس منشور کے تحت کوئی بھی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا ہے ،سن2002ء میں ایم ایم اے نے اسلامی تہذیب اور تمدن کے نام پر لوگوں سے ووٹ لئے لیکن وہ صوبے میں اصل اسلامی روح کے مطابق اقدامات میں کامیاب نہیں ہوئے اس طرح2008ء میں امن اور ترقی کے نام پر اے این پی اور پیپلز پارٹی نے لوگوں سے ووٹ لئے لیکن یہ دور ایک بدترین دور تھا جس میں تاریخی قتل وغارت اور بموں کے دھماکے ہوئے جس سے صوبہ کافی پیچھے چلاگیا ۔

(جاری ہے)

سکندر شیرپائو نے بتایا کہ2013ء میں پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر لوگوں سے ووٹ لئے لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی وہ اصلاحات سامنے نہ آسکی ہیں عمران خان لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں جو کہ کام انہوں نے خیبر پختونخوا میں پانچ سال میں سرانجام نہیں دیا سو دن میں پورے ملک میںکس طرح ان اقدامات کی توجیح دی جائیگی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ایک کروڑ لوگوں کو ملازمتیں دیں گے یعنی ہر دن کے حساب سے وہ پانچ ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی کی ہیومن ڈویلپمنٹ کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے چودہ طبق روشن کردئیے ہیں جنوبی پنجاب کی پسماندگی کی مثالیں ہیں لیکن یواین ڈی پی رپورٹ میںکہہ دیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا انسانی ترقی میں پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیا ہے قومی وطن پارٹی کے ارکان اسمبلی کی دوسری پارٹیوں میں شمولیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو ارکان دوسری پارٹیوں میں شامل ہوئے ہیں ان کی جیت قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ کی بدولت تھیں آئندہ انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے وہ اپنی سیٹیں نکال دیں گے کیونکہ پارٹی میںتین چیزیں یعنی کارکن،تنظیمیں اور پالیسی موجود ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی میں انظمام کے حوالے سے اطلاعات کی تردید کی اور بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کیلئے قومی وطن پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات