پشاورکنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروئی، پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 17موٹر سائیکلیں بند کر دیں

پیر مئی 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پشاورکنٹونمنٹ بورڈانتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 17موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈپشاورکے چیف ایگزیکٹیو آفیسرراناخاورکی ہدایت پرکنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیرنے صدرکے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیااس دوران شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں موٹر سائیکلیں سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی کی گئی تھیں جس پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 17 موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں اور تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ بازار کے اندر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :