Live Updates

مالی سال 2017-18 ختم ہونے کے قریب پر ڈبلیو ایس ایس پی ٹیوب ویل آپریٹرز کو کوئلہ الائونس نہ دے سکی

پیر 21 مئی 2018 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) مالی سال 2017-18ء ختم ہونے کے قریب ہے لیکن ڈبلیو ایس ایس پی کٹھہ قلیوں اور ٹیوب ویل آپریٹرزکو 6300 روپے فی ملازم کوئلہ الائونس نہ دے سکی جس کی وجہ سے ملازمین کے رمضان المبارک میں افطاری اور سحری پیکی پڑگئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین کاکہناہے کہ یونائیٹڈمیونسپل ورکرز اور آل ڈبلیو ایس ایس پی میونسپل ورکرز یونین نے بھی کوئلہ الائونس دلوانے پر خاموشی اختیار کی ہے جبکہ کمپنی انتظامیہ بھی کوئلہ الائونس میں تاریخ درتاریخ دے کر ٹال مٹول کررہی ہیں جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے لئے خریداری نہ کرسکی۔

انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کے بجٹ سر پرآگیاہے لیکن ڈبلیو ایس ایس پی نے کوئلہ الائونس ابھی تک ادا نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیوب آپریٹر اور کھٹہ قلی مالی مشکلات کاکاشکار ہوگئے ہیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :