صوبائی حکومت و مقامی انتظامیہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کوکنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،مہر سلطانہ

پیر 21 مئی 2018 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت و مقامی انتظامیہ پھلوں ،سبزیوں اور اشیاء صرف کی قیمتیں کنڑول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث رمضان المبارک کے بابر کت مہینہ میں روزہ داروں کیلئے اشیا ء و خورد و نوش خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چند دن کی مہمان تھی اس لئے اس نے امسال شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی اور کسی شہر میں سستا بازار نہیں لگایا جو اس امر کا ثبوت ہے کہ حکمران جماعت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجید ہ نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام پھلوں کے بائیکاٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ منافع خوروںکو سبق سکھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :