کھیلوں کے فروغ سے نشہ کی لعنت کو ختم کیا جاسکتا ہے، ڈی سی شیخوپورہ

پیر مئی 20:17

شیخوپورہ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ارقم طارق نے کہا ہے کہ معاشرے میں کھیلوں کے فروغ سے نشہ کی لعنت و دیگر برائیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، نفسہ نفسی کے دور میں کھیلوں کے ذریعے معاشر ے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم کو ڈپٹی کمشنر کرکٹ کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 14کھلاڑیوں اور 3 آفیشل میں نقد انعام تقسیم کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جس ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، مضبوط نسلوں کی کھیلوں کے ذریعے آبیاری بہت ضروری ہے ، صحت مند طلبہ ہی صحتمند معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :