پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 4افراد گرفتار

پیر مئی 20:17

عارف والا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 4افراد گرفتار، 24لیٹرشراب ،300گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 81/EBمیں پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نوراحمد اور مختیار سکنہ65/EB کو گرفتارکرکے 24لیٹرشراب برآمد کرلی، اسی طرح پولیس نے نواحی گائوں 80/EBمیں منشیات فروش محمدبوٹا کو300 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ نواحی گائوں 77/EBسے اللہ دتہ کو گرفتارکرکے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :