بوسیدہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2بچیاں جاں بحق

پیر 21 مئی 2018 20:17

عارف والا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) خستہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2بچیاں جاں بحق ہوگئیں، تفصیل کے مطابق گوگیرہ رودڈ پرٹبہ سہیل گائوں میں گھر کی خستہ دیوار گرنے سے گلی میں کھیلتے ہوئی9 سالہ آمنہ اور10 سالہ جمیلہ ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئیں،ریسکیو1122نے دونوں بچیوںکی نعشیں ملبے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیں، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :