عارفوالا، ٹریفک حادثہ میں 35سالہ شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

پیر مئی 20:17

عارف والا۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ٹریفک کے حادثہ میں 35سالہ شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ،تفصیل کے مطابق ہوتہ روڈ پر تیزرفتار رکشہ اور دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر ہوگئی جس سی35 سالہ غلام مصطفی ولد اللہ بخش موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122نے جاں بحق شخص کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل جبکہ نامعلوم رکشہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔