ساہیوال، چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان بکریاں و درخت لے گئے

پیر 21 مئی 2018 20:22

ساہیوال۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان بکریاں اور درخت چراکرلے گئے، چوری کی پہلی واردات جیون شاہ میںہو ئی، یہاں عمران وغیرہ 4ملزمان نے یوسف شاہ کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگا کر 4بکریاں اوربکرا مالیتی2لاکھ روپے چرالیا، دوسری واردات 124/9-Lمیںہو ئی ،یہاں منشاء وغیرہ 4ملزمان نے محمد علی کے رقبہ سے درخت مالیتی 40ہزار روپے چرالئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :