چیئر مین نیب کا وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کے خلاف بھرتیوں میں قواعد کو نظر انداز کرنے کی شکایت کا نوٹس،تحقیقات کا حکم

پیر 21 مئی 2018 20:22

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) چیئر مین نیب نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف بھرتیوں میں قواعد کو نظر انداز کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیاہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کے خلاف وزارت ہاؤسنگ اور اس کے ذیلی اداروں میں قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے حلقے بنوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھرتی کرنے کی شکایات کا مکمل جانچ پڑتال کریں۔۔

متعلقہ عنوان :