Live Updates

کراچی، پی ٹی آئی کا سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے،فردوس شمیم نقوی

اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، اس میں چوری کی گئی دولت واپس لانا، اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی فراہمی، سیاست سے پاک پولیس ، غربت میں کمی اور خاص طور پر کراچی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کے نکات شامل ہیں، صدر تحریک انصاف کراچی

پیر 21 مئی 2018 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر ایم پی اے خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سو روزہ پلان مکمل اورجامع ہے جو اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

اس میں چوری کی گئی دولت واپس لانا، اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی فراہمی، سیاست سے پاک پولیس، تیر بہدف انصاف، غربت میں کمی اور خاص طور پر کراچی کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کے نکات شامل ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی، کاروبار کی ترقی، گھروں کی تعمیر، سیاحت کا فروغ، ٹیکس اصلاحات، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور توانائی کے بحران کا خاتمہ بھی اس پلان کا اہم حصہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھی سو روزہ پلان میں اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت پاکستان بہت تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اور غریب ، مفلوک الحال اور پسماندہ عوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون نافذ ہے اور صرف وہی ترقی کر رہا ہے جس کے پاس طاقت ہے۔ جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کو قانون ماننے والے مہذب کہلانے کے حقدار نہیں۔

حقیقی معنوں میں انصاف وہی ہے جو سب کے لیے یکساں معیار کو ضروری قرار دے۔ قانون وہی ہے جس کی نظر میں سب برابر ہوں اور مساوات اسلامی تہذیب کا ایک لازمی حصہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پیش کردہ سو روزہ پلان جہاں غریبوں کے لیے خوشحالی اور میرٹ پر روزگار لانے کا وعدہ کرتا ہے، وہیں یہ چوروں، لٹیروں اور ملکی وسائل پر قابض مافیا کے لیے صورِاسرافیل بھی ثابت ہوتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو پورے پاکستان سے چیئرمین عمران خان کے حق میں فیصلے کی اُمید ہے اور اس اُمید کو سو روزہ پلان نے دو چند کردیا ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات