کراچی، کشن گنگا ڈیم کی تعمیر اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل گولا باری پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی

پاکستان کو بھارت کے جارحانہ عزائم اور کشن گنگا ڈیم سمیت دیگر آبی جارحیت کے منصوبوں کیخلاف عالمی بنک ودیگر عالمی فورمز پر بھرپور آواز اٹھانی چاہئے،امیر جماعت اسلامی سندھ

پیر 21 مئی 2018 20:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل گولا باری پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ پاکستان کو بھارت کے جارحانہ عزائم اور کشن گنگا ڈیم سمیت دیگر آبی جارحیت کے منصوبوں کیخلاف عالمی بنک ودیگر عالمی فورمز پر بھرپور آواز اٹھانی چاہئے،روزہ گناہوں سے بچنے کی ڈھال ہے، ایمان واحتساب کے ساتھ روزہ دنیا وآخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کالونی میں منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم حکمرانوں کی بے حسی اور خاموش تماشائی کردار کی وجہ سے آج ہر طرف مسلمان ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں، بھارت نے ایک طرف کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کررکھا ہے تو دوسری جانب آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں مصروف ہے۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر نہ صرف سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی بلکہ بھارت کے پاکستان کیخلاف جارحانہ عزائم کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کشمیر سے آتا ہے ،مسئلہ کشمیر کے بغیر خطے میں امن ناممکن اور کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہی