پاکستان کی خدمت کرنیوالے کوغداربنا دیا جاتا ہے، نوازشریف
عوام نوازشریف کیخلاف فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو! چشتیاں اورجنوبی پنجاب نے فیصلہ سنا دیا، عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توعوام کی خدمت کروں گا،آئندہ الیکشن ووٹ کو عزت دینی ہے۔چشتیاں میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 19:01
(جاری ہے)
نوجوانوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں۔لیکن روزگار نہیں ہے۔ نوازشریف کا خواب تھا جس کوشرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا گیا۔
نوازشریف عوام کی محبت کی قسم کھا کرکہتا ہے کہ اللہ نے موقع دیا توخدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ جو عوام کی خدمت کرتا ہے اس کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے۔آپ اس فیصلے کو مانتے ہو یا نہیں؟ دیکھو چشتیاں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔چشتیاں کا فیصلہ جنوبی پنجاب اور پاکستان کا فیصلہ ہے۔ہم دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا اور امن قائم کردیا ہے۔سی پیک لیکر آئے ہیں۔چشتیاں والے اتنا پیار کریں تو کیا یہاں موٹروے نہ آئے یہاں موٹروے آئے گی۔بہاولپور سے حاصل پور تک بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں۔جبکہ جنوبی پنجاب کا نعرے لگانے والے چھوڑ کر چلے گئے۔ اس سے قبل ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی دن رات خدمت کی ہے۔انہوں نے جنوبی پنجاب کی بھی خوب خدمت کی ہے۔سڑکیں اور بہترین روڈ بنائے گئے۔ایچی سن کالج کے مقابلے میں دانش سکول بنائے گئے۔نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کردی۔پانچ سال پہلے ملک میں 20،20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ اب گواہی دیتے ہوئے ہو کہ پہلا رمضان المبارک ہے کہ روزہ داروں کولوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے بجلی ، دہشتگردی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، نوازشریف نے ڈوبتی معیشت ٹھیک کرنے کاوعدہ کیا تھا نوازشریف نے تینوں وعدے پورے کردیے۔ملک کی ترقی نہیں رکنے والی ،2مہینے بعد ترقی کا سفر جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ مخالفین سو روزہ پروگرام پیش کررہے ہیں۔اور مسلم لیگ ن کے پانچ سال بعد کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے جبکہ نوازشریف نے توکردیا ہے۔نوازشریف نے پانچ سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی، دہشتگردی ختم کردی نوازشریف نے ہزاروں میل لمبی موٹرویز بنادی ہیں۔ اب ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے ،اب کرپشن کا ایشو لے کر آئے ہیں۔ کرپشن کا الزام لیکر آئے لیکن اقامے کے الزام پرباہر نکال دیا۔نوازشریف نے آج بھی احتساب عدالت میں گھنٹوں پیش ہوئے اور سوالات کے جواب دیے۔ انہوں نے کہاکہ سب ادارے ملکر بھی نوازشریف کیخلاف ایک پیسے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکے۔کرپشن ثابت نہ ہوسکی تومذہب کے الزام لگا دیے ۔،گستاخ کہہ دیا۔ جبکہ نواز شریف کے خون میں نبی پاک ﷺ کی محبت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شرم کرو سیاست کیلئے نوازشریف پرایسے الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دھاندلی کے باوجود جیت گئے۔مذہب کا گمراہ کن ایشو نکال کرلائے اور چکوال میں تقاریر کیں کہ تم مذہب کے ساتھ ہویا نوازشریف کے ساتھ ہو۔پھر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا۔اب نوازشریف کا انٹرویو لے کربیٹھ گئے ہیں۔کشمیر الیکشن میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے مودی کا یار غدار کا نعرہ لگایا۔لیکن لوگوں نے کان نہیں دھرے کہاکہ سیاسی نعرہ ہے اور پورے کا پورا آزاد کشمیر جھولی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے جبکہ نوازشریف گھر کا بڑا ہے ۔جب گھر کا بڑا نقصان سے بچانے کیلئے کوئی بات کرتا ہے تواس کی بات کو سنناچاہیے کیونکہ وہ جو کہتا ہے وہ پاکستان کے بھلے اور محبت میں کہتا ہے۔عوام وعدہ کریں کہ ووٹ کو عزت دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.