آئندہ عام انتخابات میں جماعت اپنے اکابرین اورکارکنوں کی محنت و لگن، مخلصانہ جدوجہد سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی، حاجی میر محمد عثمان بادینی

پیر مئی 20:25

کوئٹہ۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد عثمان بادینی نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام میں نظریاتی و فکری ورکروں کی اہمیت ہے ،کارکنوںکی شب و روز محنت سے جماعت ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں بھرپور فعال ہے،قلات میں شہدائے اسلام کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی پارلیمانی سیاست میں اہم کردار رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ با ت انہوں نے پیر کو میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018کے جنرل الیکشن میں دینی جماعتوں کے اتحادمتحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینگے۔ جمعیت علماء اسلام اپنے اکابرین اور کارکنوں کی محنت و لگن، مخلصانہ جدوجہد سے تاریخی کامیابی حاصل کرکے آئندہ حکومت بنائے گی۔ نوشکی میں بھی جماعت بھرپور فعال اور منظّم ہے ،ہم عوام کی طاقت سے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے۔