ڈیرہ مراد جمالی ، شہر میں آئے روز چوری ڈکیتی موٹر سائیکلیںچھینے کی وارداتوں پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کا سخت اظہار برہمی

ڈی آئی جی نذیر احمد کرد نے ایس ایس پی نصیر آباد اور جعفرآباد سے ہونے والے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی

پیر 21 مئی 2018 20:36

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں آئے روز ہونے والے چوری ڈکیتی موٹر سائیکلیںچھینے کی وارداتوں پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آبادنذیر احمد کرد نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد اور جعفرآباد سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ایس ایچ او میرٹ قابلیت کی بنیاد پر تعنیات کیئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی اور اوستہ محمد میں آئے روز ہونے والے چوری اور ڈکیتی موٹر سائیکلیںچھینے کے وارداتوں پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایس ایس پی نصیر آباد اور جعفرآباد سے ہونے والے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نذیر احمد کرد کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

کسی بھی شہر کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے ۔آئے روز ہونے والے چوری اور ڈکیتی کے وارداتوں سے عوام میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرکے عوام کی داد رسی کی جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت بر تنے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز نوٹسز جاری کر کے جلد بہتر کارکردگی پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ ناقص کارکردگی پیش کرنے والے ایس ایچ اوزکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی کو فوری تبدیل کرنے کے بھی احکامات جاری کردیئے جو ایس ایچ او عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے ان کی محکمہ پولیس میں جگہ نہیں ہے وہ رضاکارانہ طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں -05-18/--303

متعلقہ عنوان :