کراچی، عوام سے مسلسل رابطے کی وجہ سے مسائل سے نمٹنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے،سلمان عبداللہ مراد

ہم ان کے درمیان رہ کر مسئلے کی نوعیت کا جائزہ لے کر امور کو انجام دے رہے ہیں جس سے صورتحال میں رفتہ رفتہ بہتری آرہی ہیں مرحلہ وار کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے،چئیرمین ضلع کونسل کراچی

پیر 21 مئی 2018 20:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ عوام سے مسلسل رابطے کی وجہ سے مسائل سے نمٹنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے ہم ان کے درمیان رہ کر مسئلے کی نوعیت کا جائزہ لے کر امور کو انجام دے رہے ہیں جس سے صورتحال میں رفتہ رفتہ بہتری آرہی ہیں مرحلہ وار کاموں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے وسائل کی کمی کے باعث بھی ترقیاتی کام کاپہیہ جام نہیں ہونے دے رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ کی استر کاری کے موقع پر مٹریل کی کوالٹی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرورا حمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل،ایکیسن عبد الغنی شیخ بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں ان کہ دانشمندانہ پالیسی کے سبب جس انداز سے جیالے نمائندے عوامی مسائل حل کر رہے ہیں آئندہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے مثالی کامیابی حاصل کرینگی نیت صاف منزل آسان کے قول پر مصروف عمل ہیں اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کے مسائل کو جانچ رہے ہیں تا کہ آئندہ آنے والی اسکیمز میں کوئی کمی ناں رہ سکے دیہی اور شہری کی تفریق کو دعوئوں یا نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر کے ختم کررہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ہماری تربیت میں ہی عوام کی خدمت کا درس دیا جاتا ہے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں ،انشاء اللہ دیئے جانے والی سہولیات سے عوام دیر پا مستفید ہوگی