کراچی میں سورج کا غیظ و غضب جاری،3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں رکھوائی گئیں

مرنےوالوں کی عمریں 10 سال سے80 سال کےدرمیان ہیں،اکثرمرنےوالوں کےلواحقین نےوجہ موت شدیدگرمی،ہیٹ اسٹروک بتایا،ایدھی ترجمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 19:42

کراچی میں سورج کا غیظ و غضب جاری،3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :کراچی میں سورج کا غیض و غضب جاری،3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں رکھوائی گئیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق مرنےوالوں کی عمریں 10 سال سے80 سال کےدرمیان ہیں،اکثرمرنےوالوں کےلواحقین نےوجہ موت شدیدگرمی،ہیٹ اسٹروک بتایا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سورج کا غیض و غضب جاری ہے ،ہیٹ سٹروک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

ایدھی کےسردخانوں میں لائی گئی میتوں کی تعداد میں ریکاڈ اضافہ ہوا ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق 3 دن میں مرنے والوں کی تعدادعام دنوں کےمقابلےمیں بہت زیاد ہے۔3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں رکھوائی گئیں۔اکثرمرنےوالوں کےلواحقین نےوجہ موت شدیدگرمی،ہیٹ اسٹروک بتایا۔ایدھی ترجمان کے مطابق مرنےوالوں کی عمریں 10 سال سے80 سال کےدرمیان ہیں۔

(جاری ہے)

مرنےوالوں کاتعلق لانڈھی،کورنگی،نیوکراچی اورلیاری سمیت شہربھرسےہے۔جبکہ سرکاری ذرائع نے ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں کی نفی کی ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی شخص کی ہیٹ اسٹروک سے موت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔اس سلسلے میں ایدھی ترجمان کےمقابلےمیں اسپتالوں نے ہیٹ اسٹروک سےکوئی موت نہ ہونےکادعوی ٰ کیا ہے۔اےایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرعارف نیاز کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کاکوئی مریض نہیں آیا جبکہ سربراہ جناح اسپتال کاکہنا تھا کہ جناح اسپتال میں تاحال ہیٹ اسٹروک کےکسی مریض کاانتقال نہیں ہوا۔

عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی ہیٹ سٹروک سے کسی کی موت نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعمان ناصر کا کہنا تھا کہ عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کاکوئی مریض نہیں لایا گیا۔
کراچی میں سورج کا غیظ و غضب جاری،3 دن میں 64 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں ..