پاکستان کی خدمت کر نے والے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے ،ْنوازشریف

2018ء کے الیکشن میں آپ دبا کر ووٹ دیں میرے خلاف فیصلے ہوا میں اڑ جائیں گے ،ْ جنوبی پنجاب کے لوگ لوٹا بنے ہیں ،ْ تم لاکھ چلے جائو مسلم لیگ (ن)جس کو کھڑا کرے گی عوام اسے ووٹ دینگے ،ْ چشتیاں میں ورکرز کنونشن سے خطاب جب کرپشن ثابت نہ کر سکے تو ہمارے خلاف فتوے دیے گئے ،ْمریم نواز نوازشریف عوام کی خدمت کیلئے دوبارہ آئیں گے ،ْ عوام پارٹی بدلنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے ،ْ خطاب

پیر 21 مئی 2018 20:36

پاکستان کی خدمت کر نے والے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے ،ْنوازشریف
چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی خدمت کر نے والے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے ،ْ 2018ء کے الیکشن میں آپ دبا کر ووٹ دیں میرے خلاف فیصلے ہوا میں اڑ جائیں گے ،ْ جنوبی پنجاب کے لوگ لوٹا بنے ہیں ،ْ تم لاکھ چلے جائو مسلم لیگ (ن)جس کو کھڑا کرے گی عوام اسے ووٹ دینگے ۔

پیر کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ نیب احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سیدھا چشتیاں آیا ہوں ،ْ تین گھنٹے میں پہنچا ہوں ،ْ آپ کو دیکھ کر نوازشریف کا دل خوش ہوگیا ہے ،ْ تین گھنٹے آنے اور تین گھنٹے جانے میں لگیں گے ،ْ کوئی بات نہیں ،ْ اگر دس گھنٹے بھی لگ جائیں تو کوئی بات نہیں ہے ،ْ میرا دل آپ کو دیکھ کربہت خوش ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے کہاکہ آپ کے جذبے کو اللہ سلامت ر کھے ،ْ یہ جذبہ 2018ء کے انتخایات میں کامیابی کا پیش خیمہ ہے ،ْ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے اور مجھے یقین ہے کہ چشتیاں ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں سب سے آگے ہوگا ۔ نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف پر کیا الزام ہے نوازشریف پر کوئی پیسہ کھانے کا الزام ہے ،ْ نوازشریف نے کوئی سر کاری خزانے میں خوربرد کی ہے ،ْ نوازشریف نے کوئی کرپشن کی ہے ،ْ نوازشریف نے قوم کی امانت کو بد دیانتی سے استعمال کیا ،ْ جس پر شرکاء نے نہیں کے نعرے لگائے ۔

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ پھر آپ اپنے آپ سے پوچھیں مجھے کیوں نکالا ،ْ میں تو آپ کیلئے دن رات کام کررہا تھا ،ْ میں توچاہتا تھا کہ آپ کی خدمت کر کے آپ کو اچھا شہری بنادیں ،ْ آپ کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں لیکن روز گار نہیں ہے ۔ نواز شریف نے کہاکہ یہی نوازشریف کا خواب تھا جس کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف آپ کی محبت کی قسم کھا کر کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو انشاء اللہ آپ کی دن رات خدمت کرونگا ،ْ نو جوانوں کو روشن مستقبل دلوائونگا ،ْ جو پاکستان کی خدمت کر تا ہے یا تو اس کو کرپٹ بنا دیا جاتا ہے یا غدار بنا دیا جاتا ہے ۔

نوازشریف نے اس موقع پر شرکاء سے کہاکہ کیا آپ میرے خلاف آنے والے فیصلے کو مانتے ہو جس پر لوگوں نے نا منظور کے نعرے لگائے ۔ نوازشریف نے کہاکہ چشتیاں بول رہا ہے کہ فیصلہ منظور نہیں ہے انہوںنے کہاکہ میں آپ کے ساتھ ہوں ،ْآپ نوازشریف کے ساتھ ہیں ،ْ چشتیاں بول رہا ہے تو پاکستان بول رہا ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ یہ پورا حاصل پور اور چشتیاں بول رہا ہے ،ْ پنجاب بول رہا ہے جنوبی پنجاب بول رہا ہے ،ْ پاکستان بول رہا ہے ۔

نوازشریف نے کہا کہ آج ہمارا کنونشن تھا جو جلسہ بن گیا ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ پہلے ایسا منظر نہیں دیکھا ،ْ چشتیاں والو کیا ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر نوازشریف نے پاکستان مسلم لیگ نون کو چھوڑ نے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لاکھ چھوڑ کر چلے جائیں مسلم لیگ (ن) جس کو بھی کھڑا کرے گی عوام اس کوووٹ دینگے ۔انہوںنے کہاکہ جب بھی کوئی بات کرتا ہوں ہمیشہ سوچ سمجھ کر کرتا ہوں ،ْ نوازشریف نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرونگا ،ْ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا ،ْ تین سالوں میں لوڈشیڈنگ کے جن پر قابو پایا ،ْدس ہزار بجلی سسٹم میں لیکر آئے ہیں ،ْ جنہوںنے ملک کے ساتھ ظلم کیا ہے ،ْ ان سے بدلہ آپ نے لینا ہے ،ْدہشتگردی ملک میں تھی ،ْ 2013میں دہشتگردی تھی ،ْ آج دہشتگردی کہاں ہی ہم نے دہشتگردی کو ٹھکانے لگا دیا ،ْ امن بحال کیا ،ْ سی پیک لیکر آئے ،ْ آج بہاولپو ر سے حاصل پور تک بہترین سڑک بن گئی ہے ،ْ اب حاصل پور سے چشتیاں کی باری ہے اور پھر چشتیاں ایک دن موٹر وے گزریگی ۔

موٹر وے گزریگی ،ْ شہباز شریف نے آپ خدمت کی ہے ،ْ سب کے سامنے شہباز شریف کو شاباش دیتا ہوں ،ْ آج جنوبی پنجاب کے کچھ لوگ لوٹا بنے ہیں تو لوگ کہتے ہیںتم جائو تم کو ووٹ نہیں دینگے اور انشاء اللہ ان کو ووٹ نہیں ملے گا ۔نوازشریف نے کہا کہ یہ نیا چشتیاں ہے ،ْ نیا ولولہ ہے ،ْ نوازشریف بھی نیا ہے ،ْجلسہ بھی نیا ہے تم نوازشریف پر جتنا ظلم کرو گے عوام اس سے زیادہ پیار نوازشریف کو دینگے اس موقع پر نوازشریف نے آئی لو یو چشتیاں کا نعرہ لگاتے ہوئے کہاکہ اگر نوازشریف کے خلاف فیصلہ ختم کر نا ہے تو دبا کر ووٹ دیں انہوںنے کہاکہ 2018ء میں الیکشن آرہا ہے آپ دبا کر ووٹ دیں ،ْیہ سب فیصلے ہوا میں ڑا جائیں گے اور کچھ پتہ نہیں لگے گا اور ہم پہلے سے دس گنا زیادہ خدمت کرینگے ۔

قبل ازیں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایشو لائے لیکن انہیں اقامہ پر نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو کہا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔انہوںنے کہاکہ جب کرپشن ثابت نہ کر سکے تو ہمارے خلاف فتوے دیے گئے، پاکستان اوپر کی جانب جا رہا تھا کہ نواز شریف کو وزیراعظم ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

مریم نواز نے کہاکہ (ن) لیگ کے مخالفین کے پاس تنقید کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے، این اے 120 میں دھاندلی کے باوجود لوگوں نے ٹھوک کر (ن) لیگ کوووٹ دیا، آزاد کشمیرمیں بھی ‘‘مودی کا جو یار ہے غدارہے’’ کا نعرہ لگایا تھا لیکن اس کے باوجود نوازشریف کو ووٹ دیئے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ پھرنہیں مل سکتا، شہبازشریف اور (ن) لیگ نے پنجاب اور جنوبی پنجاب کی بھرپورخدمت کی، کئی سال بعد یہ پہلا رمضان ہے جس میں لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا، نوازشریف نے بجلی کا مسئلہ، دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کیا لیکن مخالف ابھی تک کہہ رہے ہیں کہ ہم یہ کریں گے اور وہ ابھی تک لوگوں کو100 دن کے پلان دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے کے بعد ملکی معیشت کو بریک لگ گئی ہے تاہم نوازشریف عوام کی خدمت کیلئے دوبارہ آئیں گے، دو ماہ بعد میاں صاحب دوبارہ واپس آئیں گے اور دوبارہ رنگ سجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کاموں کی گواہی عوام دے رہے ہیں جب کہ پارٹی بدلنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔