پاکستانی ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں فرائض انجام دینے کیلئے ویتنام روانہ

پیر مئی 20:46

پاکستانی ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں فرائض ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) 21 مئی پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دینے کے لئے پیر کو ویتنام روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکو انڈوفیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق ا یشین تائیکوانڈ وایسوسی ایشن نے پاکستان کے انٹرنیشنل ریفری مرتضیٰ حسن بنگش کو ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپن شپ کیلئے بطور ریفری نامزد کیا ہے۔ مرتضیٰ حسن بنگش پورے ایونٹ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دیں گے۔ وہ انٹرنیشنل ریفری ہیں اور انہیں ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے ویتنام میں ہونے والی ایشین سینئر تائیکوانڈو چیمپین شپ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :