اسلام آباد پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،5 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے مشیات ، نقدی، موبائل فون، ایل سی ڈی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا

پیر مئی 20:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 5 منشیات فروشوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 360 گرام ہیروئن ،250گرام چرس، 10 لیٹر شراب، نقدی، موبائل فون، ایل سی ڈی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد نجیب الر حمان بگوی کی خصوصی ہدایات پر وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی آ ئی اے پو لیس کے انسپکٹر محمد شفیق نے مخبر کی اطلا ع پر ملزم ضمیر سے ایک کلو 70گر ام ہیروئن برآمد کر لی۔ تھانہ آبپارہ پولیس کے سب انسپکٹر طالب حسین نے ملزم اسد علی سے 250گر ام چرس بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ کر اچی کمپنی پولیس کے اے ایس آئی مختا ر احمد نے ملزم عا بد مسیح سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی جبکہ اے ایس آئی ذوالفقار احمد نے ملزم شاہ دید خا ن سے موبائل فون بر آمد کر لیا۔

تھا نہ شالیمار پولیس کے سب انسپکٹر زمشتاق احمد اور زاہد اختر نے دو ملزمان محمد اجمل اور مختار احمد سے 230گر ام ہیروئن برآمد کر لی۔ ہومی سائیڈ کے انسپکٹر محمد اسلم نے گرفتار ملزم عما دوحید کے انکشاف و نشاند ہی پر آلہ قتل پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ تھانہ کورال پولیس کے اے ایس آئی اختر زمان نے ملزم خضر رحمن سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تھانہ رمنا پولیس کے سب انسپکٹر اظہر محمود نے ملزم ندیم سے 60 گر ام ہیروین برآمد کر لی جبکہ اے ایس آئی محمد سیلم نے ملزم محمد آصف سے ایل سی ڈی برآمد کر لی۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس کے سب انسپکٹر محمد فاروق معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کشور بی بی سے نقدی بر آمد کر لی جبکہ سب انسپکٹر محمد حنیف نے ملزم وقاص خا ن سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔ ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔